کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے 74 سال، بھارتی میڈیا ظلم وستم کی  تاریخ بدلنے کی کوششوں میں مصروف

15

اسلام آباد، 27 اکتوبر (اے پی پی ):کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے 74 سال گزر  چکے ہیں  ۔ایک طرف پوری دنیا میں کشمیری، بھارتی فوج کے غاصبانہ قبضے  کے احتجاج میں یوم سیاہ منا رہے ہیں اور دوسری طرف بھارتی میڈیا ظلم وستم کی اس تاریخ بدلنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔

بھارتی میڈیا کی جھوٹی اور من گھڑت کہانی کے مطابق پاکستان کی فوج نے کشمیر پر اکتوبر 1947 میں حملہ کیا،  لوٹ مار کی،  لیکن بالکل ویسے ہی جیسے کابل سیرینا ہوٹل کی پانچویں منزل نہیں تھی،  بالاکوٹ  سرجیکل سٹرائیک میں کوئی  ملیٹینٹ کیمپ نہیں تھا،  پنجشیر میں پاکستانی فلمی پوسٹروں اور وڈیو گیمز کے علاوہ بھارتی میڈیا کے پاس کچھ نہیں تھا،بالکل ویسے ہی جس وقت کے حملے،  لوٹ مار کا الزام بھارت کی طرف سے پاکستانی فوج پر لگایا جا رہا ہے اس وقت پاکستان کی کوئی  منظم فوج تھی ہی نہیں۔بھارتی میڈیا ان ہتھکنڈوں سے تاریخ  تو نہیں بدل سکتا لیکن بدنامی ضرور سمیٹ رہا ہے۔