کشمیر کے لوگ پا کستان سے محبت کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں

25

لاہور، اکتوبر 27 (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کا سفیر ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں 22 کروڑ پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ متحد کھڑے ہیں۔ بھارت جو مرضی کر لے انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر یوں کو آزادی ملے گی۔