لاہور، 24 اکتوبر(اے پی پی):احساس پروگرام کی چئیرپرسن سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ گھر گھر سروے،مستحقین کیلئے احساس رجسٹریشن سینٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں احساس رجسٹریشن سنٹر کے دورہ کے موقع پر کیا ۔انہوں نے وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق احساس پروگرام کے تحت کورونا کیوجہ سے بیروزگار ہو کر معاشی مشکلات کا شکار ہونے والوں کے علاؤہ غریبوں، بیواؤں اور یتیموں کی مناسب کفالت کرنے کے لئے جاری سروے کا جائزہ لیا ۔
سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہا کہ ملک گیر سروے نادرا کی معاونت سے کیا جارہا ہے اور ڈیٹا بیس تیار ہونے کے بعد امدادی پیکج کے ذریعے مستحق گھرانوں کی کفالت کی جائے گی۔