گھوٹکی،19اکتوبر(اے پی پی): عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں ضلع گھوٹکی کامرکزی جلوس خانقاہ عالیہ بھرچونڈی شریف کے گدی نشین پیر عبد الخالق کی قیادت میں برآمد ہو چکا ہے جوکہ ڈھرکی، میرپورماتھیلو، اوباوڑو،گھوٹکی سمیت دیگر علاقوں سے ہوتا ہوا خانقاہ عالیہ بھرچونڈی شریف پر اختتام پذیر ہوگا۔اس جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف گاڑیاں شامل ہیں جن کو عاشقان رسول نے خوبصورت انداز میں سبز پرچموں سے سجایا ہوا ہے۔
عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں ڈہرکی اور اوباڑو میں اونٹ اور گھوڑوں کی ریلی ریلیاں بھی نکالی گئی۔ اوباڑو، میرپورماتھیلو، گھوٹکی، خانپورمہر سمیت دیگر چھوٹے بڑے علاقوں میں عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے جلوس اور ریلیاں نکالی گئی، عید میلادالنبی ﷺ کے آمد پر فضا سرکار کی آمد مرحبا کے نعرے گونج رہی ہے۔
جلوس کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کی نفری کو تعینات کیا گیا ہے جو جلوس کی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔











