گھوٹکی؛ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ  کی اوباڑو آمد، نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کے  اہل خانہ  سے تعزیت  کی

7

گھوٹکی،25اکتوبر(اے پی پی): اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ  پیر کو یہاں اوباڑو میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کے  گھر گئے اور ان کے اہل خانہ  سے تعزیت  کی۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہید پولیس اہلکار سلطان کی تعزیت کے لئے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سروس اسٹاف جو ہوتا ہے وہ اولاد کے برابر ہوتا ہے افسوس  ہے کہ کوئی فاتحہ پڑھنے نہیں آیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شہید کی فیملی محب وطن ہے اور انکی اہل خانہ  انصاف کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں صوبوں کی پولیس کو مل کر ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کرنا چاہئے،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے آفر کہ تھی کہ رینجرز فوج جو چاہئے وفاق دے گا۔