ملتان؛ٹریفک قوانین کے ساتھ ساتھ ڈینگی مچھر سےبچاوکیلےاگاہی لیکچرکاانعقاد

16

 

ملتان،25اکتوبر(اے پی پی):ٹریفک قوانین کے ساتھ ساتھ ڈینگی مچھر سےبچاوکیلےاگاہی لیکچرکاانعقاد،ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول اور ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول ریاض نزیرگاڑھا کےاحکامات کی روشنی میں اورسپریڈنٹ ہائی وےپٹرولنگ پولیس ہمانصیب کی ہدایت پر،ایجوکیشن یونٹ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹرجاوید اقبال عاربی نےہیلتھ سائنس کالج میں منعقدہ سیمینارمیں  طلباءاورکالج سٹاف سےکہاکہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرکےاپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں،موٹرسائیکل سوارہمیشہ ہیلمٹ استعمال کرنےکی عادت اپنائیں اورموبائل فون کوکسی بھی صورت دوران ڈرائیونگ استعمال نہ کریں۔ پاکستان کےمختلف شہروں میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال اس بات کی متقاضی ہے۔جسطرح پاکستانی قوم نے نہایت تندہی اورجانفشانی سے حکومتی ایس اوپیز پرعملدرآمد کرتےہوئےکورونا وائرس کو شکست دی ہےبالکل اسی طرح ہی احتیاطی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئےڈینگی سے بچاؤ ممکن ہے۔ڈینگی بخار ڈینگی وائرس کےسبب مچھر سے پیدا ہونے ولا انفیکشن ہے،ڈینگی بخار کی طبی طورپر علامات میں تیز بخار،سر میں شدید درد، متلی، الٹیاں اور دانے نکل آنا شامل ہے۔ہم سب کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی گھروں میں پانی کھلے برتنوں میں نہ رکھیں صفائی کا خصوصی اہتمام کریں اپنے گھروں کے باہر کوڑا کرکٹ اور نکاسی آب کا مؤثر بندوبست کریں پانی کو کسی بھی صورت میں جمع نہ ہونے دیں احتیاطی اقدامات سے ہم اپنی اور اپنے خاندانوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔

آخر میں آگائی وہ معلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔