ایشیا-یورپ  سربراہ اجلاس ج  کمبوڈیا میں شروع ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پاکستانی وفد اجلاس میں شریک

44

اسلام آباد۔25نومبر  (اے پی پی):تیرہواں دو روزہ  ایشیا-یورپ سربراہ اجلاس جمعرات کو کمبوڈیا میں شروع ہو ا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نوم۔پنہہ میں منعقدہ 13ویں ایشیا یورپ ورچول اجلاس (اسیم) میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ایشیا-یورپ میٹنگ، ایشیا اور یورپ کے درمیان ایک غیر رسمی ڈائیلاگ فورم ہے، جو دونوں خطوں کو درپیش سیاسی، اقتصادی اور سماجی مسائل کو حل کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔اس فورم کا بنیادی مقصد باہمی احترام اور مساوی شراکت داری کے جذبے سے اپنے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ اجلاس میں، دنیا بھر کے رہنما، موسمیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی کے اہداف 2030 کے ایجنڈے، آفات کے خطرے میں کمی  اور اسیم کے مستقبل کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہی اجلاس کے پہلے دن، شرکا نے موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے ایشیا اور یورپ کے درمیان روابط بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں آسیم  فورم کی منفرد اور غیر رسمی نوعیت کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل کے چیلنجوں سے  نمٹنے کیلئے ممکنہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی تبادلہ  خیال کیا گیا۔ اپنے بیانات میں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔