لاہور, نومبر 22(اے پی پی): معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے اطلاعات وترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ ارشد ملک کی ویڈیوز جاری کیں کبھی ڈان لیکس کے زریعے اداروں کی تزلیل کروائی گئی اب آپ نے ججز کی آڈیو وز جاری کروادی’اگر آپ کے پاس ثبوت ہیں تو عدالتوں میں کیوں نہیں جاتے’یہ عمران خان کی حکومت ہے یہاں آپ کو قانون کے سامنے سر تسلیم کرنا پڑے گا’ہم نے این۔او۔سی کا آٹومیٹک سسٹم متعارف کروایا ہے’یہ نجی سرمایہ کاری پاکستان و پنجاب کے لیے بہت فائدہ مند ہو گی۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ جب عدالتیں آپ سے ثبوت مانگیں تب آپ کہتے ہیں یہاں فیصلے نہیں ہو رہے اور جب آپ سے پوچھو پیسے کہاں سے آئے کہتے ہیں عدالت میں بتائیں گے اورعدالت میں جا کر آپ کی کمر میں درد شروع ہو جاتا ہے۔یہ چاہتے ہیں کہ اس ملک کا نظام درم برہم ہو جائے مگر انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ یہ عمران خان کی حکومت ہے یہاں آپ کو قانون کے سامنے سر تسلیم کرنا پڑے گا۔یہ اس طرح کے اوچھے ہتکنڈوں سے حکومت کی احتساب سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں مگرہم اس گڑھے میں نہیں گریں گے بلکہ اپنی منزل کی طرف بڑھتے جائیں گے۔