حکومت عورتوں کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی کر رہی ہے؛ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم

53

اسلام آباد،03 نومبر(اے پی پی ):  وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے بدھ کو یہاں نیشنل پولیس اکیڈمی  میں تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عورتوں کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین پر جنسی تشدد کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،اس حوالے سے اینٹی ریپ قانون پر کام کیا جا رہا ہے۔