حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات دینے بارے کوشاں ہے؛کمشنر ملتان

24

ملتان، 17 نومبر(اے پی پی ): کمشنر   ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات دینے بارے کوشاں ہے۔ڈویژن میں جاری خسرہ سے بچاؤ مہم کے اہداف ہر صورت حاصل کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار کاانہوں  نے  محکمہ صحت کارکردگی بارے جائزہ اجلاس  کی صدارت کرتے  ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ  والدین اپنے بچوں کو خسرہ ویکسین کے ذریعے بیماریوں سے محفوظ رکھیں، ماحول کو صاف خشک رکھ کر ڈینگی وبا کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے  ریڈ  مہم اہداف حاصل کرنے پر اضلاع کی انتظامیہ، محکمہ صحت کو شاباش دی۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ روزانہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی انجکشن لگائے جارہے ہیں،مہم کی کامیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر از خود جائزہ اجلاس لے رہا ہوں۔

 اس موقع پر ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈویژن میں خسرہ مہم کے پہلے دو روز میں 913112 بچوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔12 روز میں ڈویژن بھر 4684038 بچوں کو خسرہ ویکسین لگانے کا ٹارگٹ فکس کیا گیا ہے۔ 537 یونین کونسلوں میں 3418 ٹیمیں خسرہ کی ویکسینیشن لگارہی ہیں۔کورونا ویکسین ہر دہلیز پر مہم میں 1542688 پہلی دوسری ڈوز لگائی گئیں۔94 فیصد اہداف حاصل کرکے ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں خسرہ مہم کے دوران پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ڈی سی ملتان عامر کریم خاں، ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، ہیلتھ افسران موجود تھے۔