خیرپور:گورنمنٹ ڈگری کالج پیرجوگوٹھ میں اسپورٹس گالا کا انعقاد

32

خیرپور۔30نومبر (اے پی پی ) گورنمنٹ ڈگری کالج پیرجوگوٹ میں سالانہ اسپورٹس گالا منایا جا رہا ہے جو 29 نومبر سے 4 دسمبر تک کالج میں جاری رہے گا اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کالج کے پرنسپل پروفیسر عبدالقیوم میتلو تھے کھیلوں کی ابتدا امن کی نشانی کبوتر آزاد کرکے کیا گیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام کالج میں مسلسل جاری رہیں گے جس سے طلبہ میں ذہنی نشوونما کی اہمیت بڑھے گی۔

 اس موقع پر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن غلام مرتضی نے بتایا کہ اسپورٹس گالا میں کرکٹ بیڈمنٹن۔ ٹیبل ٹینس۔ والی بال۔ ڈاج بال رسہ کشی۔اور ونجھ وٹی کے مقابلے ہوں گے اسپورٹس گالا کا افتتاح رسہ کشی کے مقابلوں سے کیا گیا جس میں انٹر کلاس نے کامیابی حاصل کی اس موقع پر پروفیسرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔