لاہور، 26نومبر(اے پی پی): وفاقی وزیر تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے جمعہ کو یہاں مقامی ہوٹل میں جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی( جائیکا )کی پہلی جوائنٹ کوارڈی نیشن کمیٹی میٹنگ سے خطاب میں کہا ہے کہ ریسرچ اور ٹریننگ کیلئے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کا ادارہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے اس ضرورت پر زور دیا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کو بھی جنرل ایجوکیشن کا حصہ ہونا چاہئے علاوہ ازیں ہمیں ریسرچ بیسڈ پالیسی کی ضرورت ہے جبکہ ہمارے فیصلے بھی ریسرچ کی بنیاد پر ہونے چاہیں،اسی طرح اسیسمنٹ کے طریقہ کو بھی از سرنو ترتیب دینے کی ضرورت ہے ۔