لاہور، 18 نومبر(اے پی پی): ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب رانا علی ارشد نے سموگ کے کنٹرول کیلئے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سموگ (ماحولیاتی آلودگی ) ہمارے لئے ایک بڑا مسئلہ بن رہی ہے جو بچوں اور بڑوں کی صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ایسے لوگ جن کی گاڑیاں زیادہ دھواں چھوڑتی ہیں وہ ان کی ٹیوننگ کرائیں۔اس کے علاوہ عوام کوڑا کرکٹ اور ٹائروں کو آگ لگانے سے گریز کرے۔ایسے کاشتکار جو فصلوں کی باقیات مثلا دھان کے مڈھوں کو آگ لگاتے ہیں وہ اس عمل سے گریز کریں۔یہ عمل ایک قابل سزا جرم ہے۔اپنے ماحول کو اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر بہتر بنانے کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل کریں۔











