سکھر؛ بچوں کے عالمی دن پر   نادرا کیجانب سے   بچوں   کو شناختی کارڈ کی اہمیت سے اجاگر کرایا  گیا

193

سکھر،20نومبر(اے پی پی): بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے چیئرمین نادرا کے وژن اور ڈی جی نادرا سکھر کی خصوصی ہدایات کے مطابق    مختلف تقاریب میں   بچوں کو شناختی کارڈ کی اہمیت سے اجاگر  کرایا   گیا۔

 اس سلسلے میں نادرا کے تمام دفاتر میں بچوں کے شناختی کارڈ اور ب فارم کے اندراج کےلئےخصوصی طور پر اہتمام کیا گیااوربیت الاطفال،اسکول ،کالج اور مختلف دیہاتوں میں نادرا موبائل رجسٹریشن وینز بھی تعینات کی گئی جہاں پر موجود تمام بچوں کے شناختی کارڈ اور ب فارم بھی بنائے گئے۔

پاکستان سوئٹ ہوم سکھر، دارالاحساس لاڑکانہ ،نوابشاہ اور خیرپورمیں خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں  جس میں نادرا سکھر کے افسران نے  خصوصی شرکت کی ۔