صوبائی وزیر کامران بنگش کا سینیٹ سے کارکن صحافیوں کے تحفظ کے بل کی منظوری کا خیرمقدم

35

پشاور، 19 نومبر(اے پی پی): خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات کامران بنگش نے سینیٹ سے کارکن صحافیوں کے تحفظ کے بل کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏ورکنگ جرنلسٹس پروٹیکشن بل کی سینیٹ سے منظوری ایک ایسا تاریخی اقدام ہے جو وزیراعظم عمران خان کی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے۔

کامران بنگش نے کہا کہ کارکن صحافی میڈیا انڈسٹری کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور یہ قانون کارکن صحافیوں کی شرائط کار میں بہتری و انقلابی تبدیلی لائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ محمودخان کی ہدایت پر صوبہ میں صحافت کے فروغ اور کارکن صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں۔  بل کی منظوری پر ملک بھر اور خصوصاً خیبرپختونخوا کے کارکن صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔