ضلعی سیکرٹریٹ جمعیت علماء اسلام ضلع تورغرکا افتتاح کر دیا گیا

27

تورغر،21نومبر  (اے پی پی):ضلعی سیکرٹریٹ جمعیت علماء اسلام ضلع تورغرکا  باقائدہ طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر جدباء میں اقبال خان ترند اور جے یو آ ئی  امیر ضلع تورغر مفتی عزیزاللہ نےافتتاح کردیا۔ جس میں علاقائی  معززین جے یو آ   ئی تورغرکے کارکنان وعہدیداران  ،قاری غالب سید،مولاناابراہیم اللہ،مولانا ضیاء الرحمان نے شرکت کی ۔

اقبال خان ترند نےاس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ  میں بٹگرام کا رہائشی ہوں لیکن بٹگرام اور تورغر کا چولی دامن کا ساتھ ہے، ہمارے آپس میں رشتہ داریاں اور تعلقات ہیں، تورغر اور بٹگرام کی سرحدیں ملتی ہیں،دونوں اضلاع کے عوام زبان  ثقافت مفادات مشترکہ ہیں،ہمارے آباؤجداد کے زمانے سے یہاں کے عوام سے تعلقات اور رشتہ داریاں ہیں،ان رشتوں اور مشترکہ ثقافت وزبان وتعلقات کو مدنظر رکھتے ہوۓ  ہم نےاس حجرے کا افتتاح کیا  ۔انہوں نے کہا کہ تورغر میں انشاء اللہ جمعیت  علماء اسلام کے پلیٹ فارم پر  عوام کی خدمت کروں گا  ۔

 جے یو آئ تورغرکا رہنماء مفتی عزیزاللہ نے کہاکہ تورغر عوام کے خدمت کیلئے آج باقائدہ طورپر سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا  ،جمعیت علماء اسلام ایک منظم جماعت ہے، انشاءاللہ انے والے  بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کے قائدین کی مشاورت سے تینوں تحصیلوں پرجمیعت کے امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے۔