جلال پورپیروالہ ،(اے پی پی ): گزشتہ روز ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی حلقہ پی پی 223 ملک محمد اکرم کنہوں نے اپنے حلقہ پی پی223 میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھی جس میں میٹل روڈ اور سولنگ شامل ہیں علاوہ ازیں انہوں نے شہری آبادی سے منسلک جناح کالونی میں سولنگ ،کنہوں موڑ پرمٹ روڈ تا بہادر پور،موضع صبرا تانیلی موڑ براستہ ہیبت والا ، مسن چوک ، شاہ بہرام چوک اور محمد حسین والا چوک میٹل روڈ کا سنگ بنیاد رکھا اور کام شروع کرایا،اس موقع پر ملک محمد اکرم کنہوں کا کہنا تھا کہ ایم این ایز ، ایم پی ایز کیساتھ ساتھ پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو بھی فنڈز جاری کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے جس پر ہم وزیراعظم عمران خان ، اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں ،مزید ان کا کہنا تھا کہ حقیقی عوامی نمائندے ہی حلقہ کے مسائل کو سمجھتے اور حل کرسکتے ہیں اور آج جن علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے انہیں برسوں سے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے ان ترقیاتی کاموں سے علاقے سے محرومیوں کا خاتمہ ہوگا اس موقع پر ملک ممتاز حسین گھلو حاجی اللہ وسایا گھلو، ملک شاہد رسول گھلو ایڈووکیٹ ، ملک عبد الحمید گھلو ، ملک غلام شبیر گھلو ، ملک اختر گھلو ، ملک عابد رسول گھلو ، حاجی اللہ بچایا گھلو ، ڈاکٹر محمد اقبال گھلو ، ملک ساجد گھلو ، ملک پرویز گھلو ، مفتی عبدالقیوم بھٹہ ، ملک شریف گھلو ، سید نور محمد شاہ ، ڈاکٹر صادق ڈیپال اور دیگر معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔











