لاہور ؛ ضلعی انتظامیہ  کی ریچ ایوری ڈور کورونا ویکسینیشن مہم جاری

21

لاہور، 10نومبر(اے پی پی):کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگوانا ضروری ہے۔ این سی او سی کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کی ریچ ایوری ڈور کورونا ویکسینیشن مہم جاری ہے۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم کی اسلامی درسگاہ جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو میں آمد ہوئی اسسٹنٹ کمشنر نے وہاں قائم کورونا ویکسینیشن کیمپ کا جائزہ لیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

 اس کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم ضلعی انتظامیہ کی ریچ ایوری ڈور مہم کے تحت کورونا ویکسینیشن لگانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے  کہا کہ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر نگرانی جاری مہم میں ایک روز میں مزید 160 سے زائد بچوں کو ویکسینیشن لگائی جا چکی ہے۔