لاہور میں پیٹرول رش کے بغیر ،حکومتی نرخ پر باآسانی دستیاب ہے

43

لاہور،25 نومبر  (اے پی پی):پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے منافع کے مارجن کو بڑھانے کے لیے ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی ہے جبکہ بیشتر پیٹرول پمپس نے اس ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پمپس کھلے رکھے اور پیٹرول کی فراہمی جاری رکھی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی سی لاہور عمر شیر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں موجود 62 پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

شہریوں  نے موجودہ صورتحال پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں پٹرول وافر مقدار میں   حکومتی ریٹ پر بغیر  بغیر لائن میں لگے مل رہا ہے تاہم کچھ برانڈز کے پمپ بند بھی ہیں اس پر وزیر اعظم عمران خان کو پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آنا چاہیے اور جو پٹرول پمپس بند ہیں ان کا لائسنس منسوخ کر دینا چاہیے