محکمہ فشریز سیالکوٹ کے زیر اہتمام آگاہی واک

20

سیالکوٹ۔22نومبر  (اے پی پی):ماہی پروری کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ فشریز سیالکوٹ کے زیر اہتمام آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ماہی پروری کے عالمی دن کے موقع پر نکالی گئی واک کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹرفشریز ضلع سیالکوٹ غلام قادر نے کی جبکہ آگاہی واک میں   اسسٹنٹ وارڈن فشر یز سیالکوٹ ساجدہ جمشید،اسسٹنٹ وارڈن فشر یز رانا تصور علی،اسسٹنٹ وارڈن فشر یز احمد رضا،یونس علی،مرزا اقبال بیگ،تسنیم اختر،محمد وحید،رانا تنویر علی کے علاوہ محکمہ فشریز سیالکوٹ کے دیگر ملازمین کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔آگاہی واک اسسٹنٹ ڈارئریکٹر فشریزضلع سیالکوٹ کے آفس نشاط پارک سے پیرس روڈ تک نکالی گی جبکہ واک میں شرکاء نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر فشریز کی افادیت کے حوالے سے تحریر درج تھیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریزضلع سیالکوٹ غلام قادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریلی کا مقصد عوام الناس میں فش فارمنگ بطور منافع بخش کاروبار اور مچھلی کی غذائیت سے آگاہ کرنا ہے۔  اسسٹنٹ ڈائریکٹرفشریز ضلع سیالکوٹ غلام قادرنے کہا کہ پہلے دیہاتی علاقوں میں مچھلی فارم بنا کر مچھلی کی نشوونما کرتے تھے جبکہ اب فش فارمنگ کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے جس کی مدد سے اب شہری علاقوں میں شہری اپنے گھروں یا پھر اپنے خالی پلاٹس میں فش فارمنگ کرکے اپنا اچھا اور بہترین روزگار چلا سکتے ہیں، دوسری طرف حکومت شہریوں کو لاکھوں روپوں کے قرضے فراہم کر رہی جو لوگ شہری علاقوں میں اپنے گھروں یا پلاٹس میں فش فارمنگ کرکے مستقبل میں وہ اپنا روزگار چلاسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ فشریز بے روزگار افراد کے روز گارکیلئے ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔