اٹک، 05 نومبر (اے پی پی ): صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر و بیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ اٹک میں مدر اینڈ چائلڈ ہاسپٹل کے سنگ بنیاد رکھے جانے پر وزیر اعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا شکریہ ادا کرتا ہوں،انہوں نے اٹک کے عوام کیلئے 200 بیڈز کے جدید ہسپتال کے قیام کیلئے میرے خوابوں کی تعبیر کو پورا کیا۔
جمعہ کو یہاں ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اس ہسپتال کے قیام سے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی ،اٹک میں جو لوگ میرے اس منصوبے کا مذاق اڑاتے تھے،آج ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کی وجہ سے میں نے مزید کاوش جاری رکھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ باقی ماندہ ترقیاتی منصوبے بھی جلد شروع ہوں گے