معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا پشاورکا دورہ، کے پی کے اراکین پارلیمنٹ کو احساس راشن ریاست رجسٹریشن بارے بریفنگ دی

16

اسلام آباد،26نومبر  (اے پی پی):وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر   نے جمعہ کو کے پی کے اراکین پارلیمنٹ کو احساس راشن ریاست رجسٹریشن کے بارے میں بریفنگ دینے کے لیے پشاورکا دورہ کیا۔  اس حوالے سے اجلاس کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ بریفنگ میں سپیکر کے پی مشتاق احمد غنی، ڈپٹی سپیکر کے پی کے محمود جان، صوبائی وزیر خزانہ اور صحت  تیمور سلیم جھگڑا اور نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

کے پی کے صوبائی اراکین پارلیمنٹ سے گفتگوکرتے ہوئے  ڈاکٹر ثانیہ  نشتر نے اس  بات  پر زور دیا کہ وہ صوبہ بھر میں کریانہ کی دکانوں اور مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن میں احساس   کیساتھ  تعاون کریں۔ اس ہفتے میں ڈاکٹر ثانیہ کی صوبائی پارلیمنٹرینز کے ساتھ یہ دوسری ملاقات تھی۔ گزشتہ روز انہوں نے لاہور میں پنجاب کے صوبائی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی اور انہیں راشن پروگرام کے لئے وفاق اور صوبائی تعاون کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈاکٹر ثانیہ نے پروگرام کے رجسٹریشن اور آپریشنل طریقوں کی جامع وضاحت کی۔