ملتان؛ شہر میں تجاوزات کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کرنےکا فیصلہ

35

ملتان، 29 نومبر (اے پی پی ): ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ سے چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے وفد  نے  ملاقات کی  ہے  ، جس  دوران  شہر میں تجاوزات کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے اور شہر کی تعمیر و ترقی، انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے انتظامیہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ تاجر برادری کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور  سوئی گیس، پی ٹی سی ایل واسا کو سڑک کی تعمیر کے بعد بحالی کا ٹاسک سونپا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین وسٹ ڈوز میں 62٪،سیکنڈمیں 33فیصد ، ریڈ مہم میں98فیصد اہداف حاصل کئے گئے ہیں ۔ سکولوں میں100,واساکے65 اور کارپوریشن کے56 واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال ہیں۔

 ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ شہر کے تمام 50 پارکوں میں بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں عامر کریم خاں نے کہا حکومت پنجاب نے عیدگاہ سے رشیدگاہ فلائ اوور تک سڑک کی کشادگی کی منظوری دیدی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے، شاہراہوں کی کشادگی کیلئے تاجر برادری اپنا کردار ادا کرے، دکان کی حدود سے باہر کسی کو بھی سامان رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں  نے کہا شہر کی اہم مارکیٹوں میں دکانوں کے ایک جیسے بورڈز لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا شہر کی صفائی کیلئے دوسری شفٹ کا آغاز کردیا گیا ہے اور  شہر کے داخلی خارجی راستوں کی تزین و آرائش کا انتظام کیا جارہا ہے۔

 وفد نے کہا کہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے تاجر برادری ساتھ ہے سمال انڈسٹریز وفد نے کہا کہ کسی تجاوزات مافیا کی سرپرستی نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملتان ہمارا شہر، اس کی خوبصورتی ،صفائی ترجیحات میں شامل ہیں ۔

چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ شفیق نے وفد کی قیادت کی اور احتشام الحق، ظفر اقبال صدیقی اور دیگر تاجر وفد میں شامل تھے اور ترقیاتی محکموں، پولیس افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔