ملتان؛ چارروزہ چھٹی تھل جیپ ریلی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

106

ملتان، 25 نومبر (اے پی پی ): ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب(ٹی ڈی سی پی)کے زیرانتظام چارروزہ چھٹی تھل جیپ ریلی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی صحرائے تھل اور ملتان پہنچ گئے ہیں۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر چھٹی تھل جیپ ریلی میں حصہّ لینے والے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا کام بھی کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ 106ریسرز کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی جو کہ گزشتہ سال81کی سطح پر موجود تھی۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ تھل بیپ ریلی میں7خواتین ریسرز بھی حصہ لے رہی ہیں ۔اس سے قبل خواتین ریسرز کی تعداد4سے نہیں بڑھی تھی۔ریلی کے پروگرام شروع ہوتے ہیں ٹی ڈی سی پی حکام بھی چھانگا مانگا ٹیلہ کے مقام پر موجودتھے۔ کورونا کی صورتحال اور حکومتی ایس اوپیز پر سخت عمل درآمد کی کارروائیوں کے باوجود چھانگا مانگا ٹیلہ اور قرب وجوار میں عوام کی بڑی تعداد موجودرہی۔

 ملتان بوسن روڈ پر   ڈرائیورز،نیوی گئیرزکانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ریسرز اور ان کے ساتھیوں کی بھرپور شرکت کی۔اس کانفرنس میں کھلاڑیوں نے روٹ کا مکمل جائزہ لیا اور حکام کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔