ملتان، 16 نومبر ( اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کے شہر بھر میں چھاپے مارے اور زخیرہ اندوزی اور گراں فروشی پر 7 کھاد ڈیلرز کو 60 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اے سی سٹی خواجہ عمیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کسی صورت کھاد کی قلت پیدا نہیں ہونے دیں گے اور کہا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھاد کی فیئر پرائس شاپس بھی قائم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے زرعی ادویات کا معیار بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔