صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان سے مزدور رہنماؤں کے وفد کی سیکرٹری لیبر کے آفس میں ملاقات

11

لاہور، 16نومبر ( اے پی پی ) صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان سے مزدور رہنماؤں کے وفد کی سیکرٹری لیبر کے آفس میں ملاقات ہوئی ۔ملاقات کے دوران مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے مزدوروں کے مسائل کے فوری حل کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی اور کہا کہ لیبر کالونیوں میں قبضہ مافیا کے خلاف محکمہ لیبر بر سرپیکار ہے،لیبر کالونیوں میں رہائش پذیر ورکرز قبضہ مافیا کی نشاندہی کریں، محکمہ فوری کارروائی کرے گا،لیبر کانیوں میں خود وزٹ کرکے مزدوروں کے مسائل سنوں گا،صوبائی وزیر کا افسران کو رجسٹرڈبھٹہ مزدوروں کو کارڈ جاری کرنے اور کم از کم اجرت کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم۔صوبائی وزیر نے محکمہ کو لیبر کالونی ڈیفنس روڈ لاہور میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔لیبر کالونی ڈیفنس روڈ میں پانی  کی سپلائی لائن کی بحالی پر مزدوروں نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔