ملتان: ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کھاد کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کرنے کا حکم

45

ملتان 23 نومبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کھاد کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھاد کی نقل و حمل چیک کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں خصوصی ٹاسک ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ زرعی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ٹاسک فورس کو گوداموں،فیکڑیوں اور منڈیوں کی بھرپور چیکنگ کی ہدایت کی ہے تاکہ کھاد کی سپلائی شفاف بنائی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ زرعی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔ ذخیرہ کی گئی کھاد فوری کسانوں میں کنٹرول ریٹ پر تقسیم کی جائے گی کیونکہ حکومت پنجاب نے کھاد کی بلاتعطل سپلائی یقینی بنانے کا ٹاسک دیا ہے۔عامر کریم خاں نے بتایا کہ اب تک کروڑوں روپے کی ذخیرہ شدہ کھاد برآمد کرکے کسانوں تک پہنچائی گئی ہے جبکہ ضلع بھر میں کنٹرول ریٹ پر کھاد فراہمی کے پوائنٹس بھی قائم کردیے گئے ہیں۔