میرپورخاص؛ چانڈکا میڈیکل کالج میں  نوشین کے بےگناہ قتل  کے خلاف احتجاج مظاہرہ

40

میرپورخاص،26 نومبر ( اے پی پی):سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فڈریشن میرپورخاص  کی جانب سے سپاف سندھ کے نائب صدر  دریا خان مری کی قیادت میں  چانڈکا میڈیکل کالج میں  نوشین کے بےگناہ قتل  کے خلاف احتجاج کیا گیا۔  احتجاجی مظاہرے میں تیس کے قریب   سپاف کارکنان نے ہاتھوں میں پلے  کارڈز بینر  اٹھائے ہوئے تھے۔ سپاف سندھ کے نائب صدر دریا خان مری  نے    کہا  کہ  ہم  اس  قتل کی مذمت  کرتے ہیں اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو بھی اس  خون میں ملوث ہیں انکو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔