نئے ڈی جی رینجر پنجاب کی گورنر سے ملاقات

40

لاہور 23 نومبر (اے پی پی):ورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے نئے ڈی جی رینجرز پنجاب کی ہونے والی ملاقات میں چوہدری محمد سرور نے میجر جنرل سید آصف حسین کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج اور سیکورٹی فورسز موجود ہیں پاکستانی سرحدوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کو منہ توڑ جواب ہی ملے گا دہشت گردی کے خلاف ہماری سیکورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں رینجرز پنجاب کے افسران اور جوان  قوم کا مان ہیں پنجاب میں امن دشمنوں کے خلاف رینجرز کی مثالی کارکردگی قابل تحسین ہے قوم کو سرحدوں کے دفاع میں رینجرز کے کردار پر بھی فخر ہے ہر پاکستانی اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ متحد کھڑا ہے۔