وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی لوگوں سے براہ راست ملاقات،مسائل پر احکامات جاری کئیے

41

کوئٹہ۔22نومبر  (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے عوام دوست اقدام اٹھاتے ہوئے  مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے لوگوں سے براہ راست ملاقات کی اور انکے اجتماعی مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔ وزیراعلیٰ تک مختلف علاقوں اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو آسان رسائی دی گئی ۔ وزیراعلیٰ کو لوگو ں نے اپنے علاقوں کے مسائل سے متعلق درخواستیں پیش کیں ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا دفتر عوامی مسائل کے حل کے لئے ہے۔وزیراعلیٰ  بلوچستان نے کہا کہ وہ عوام سے ہیں اور خود کو عوامی نمائیندہ سمجھتے ہیں ، آواران سمیت پورا بلوچستان انکا حلقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی دعاؤں کی بدولت آج وہ اس مقام تک پہنچے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گورننس کو بہتر بنا کر عوام کو درپیش مسائل حل کرینگے ، صوبائی وزراءکے دروازے بھی عوام کے لئے کھلے ہیں اورہم سب کا مقصد صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے واضع الفاظ میں کہا کہ انہیں لوگوں اور خود کے درمیان کوئی رکاوٹ قبول نہیں۔