اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):پاکستان میں بلغاریہ کی سفیر ارینا گانچیوا نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان ٹیم کی آج کے میچ میں کامیابی کے لئے پرامید ہوں، پاکستان ٹیم کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتی ہوں، پاکستان ٹیم جیت کے جذبہ کو قائم رکھے۔