پشاور، 4نومبر(اے پی پی): صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اپنے دو روزہ دورہ پشاور پر وزیر اعلی ہاوس پہنچ گئے۔
وزیر اعلی ہاوس پہنچنے پر وزیر اعلی اور صوبائی اراکین کابینہ نے صدر کا استقبال کیا۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ون آن ون ملاقات کی جس میں صوبہ میں امن و امان، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات، اصلاحاتی عمل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔











