پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا الجزائر کا دورہ

36

اسلام آباد،  25 نومبر(اے پی پی): پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نےالجزائر کا دورہ کیا۔  الجزائر کی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کمانڈر الجزائر بحریہ نے بھی پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر نے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ میزبان بحری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔ پاک بحریہ کے جہاز کا الجزائر کا دورہ اور دوطرفہ مشق میں شرکت دوست ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔