پریس کلب کے 564 ارکان کے لئے10 مرلے پلاٹ کی منظوری دے دی،کامران بنگش

32

پشاور،30نومبر(اے پی پی ): وزیر برائے اعلیٰ  تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ پریس کلب کے 564 ارکان کے لئے منظوری دے دی گئی ہے، ہر صحافی کو 10 مرلے پلاٹ نیو پشاور سٹی میں ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ صحافی برادری مشکلات سے دوچار ہے،پشاور کے صحافیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ہے، ہر صحافی کو 10 مرلے پلاٹ نیو پشاور سٹی میں ملے گا اور کہا صحافیوں کے پیشہ وارانہ فرائض کی قدر کرتے ہیں۔