ملتان :ضلعی انتظامیہ کا کھاد کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن

47

ملتان 30 نومبر(اے پی پی ): جلالپور پیر والہ میں ذخیرہ کی گئی 165 بوری کھاد برآمد کرلی گئی ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد اور اے سی صدر کی بھی کارروائیاں جاری ہیں 3 سو سے زائد یوریا اور ڈی اے پی برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر پکڑی گئی کھاد کی سیل پوائنٹس پر فروخت شروع کر دی گئی ہے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کاشکار کنٹرول ریٹس پر سیل پوائنٹس سے کھاد حاصل کرسکتے ہیں اور کہا حکومت پنجاب نے کھاد کی سپلائی کی مانیٹرنگ کیلئے پورٹل فعال کردیا ہےعامر کریم خاں نے کہا پورٹل کے ذریعے کھاد کی طلب و رسد پر مکمل نظر رکھی جارہی ہے۔