پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین کے اعزاز میں سالانہ تقریب

123

لاہور، 24 نومبر (اے پی پی )پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین کے اعزاز میں سالانہ تقریب صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت سیکرٹری لیبر لیاقت علی چٹھہ، کمشنر سوشل سکیورٹی بلال حیدر کی تقریب میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ لیبر میں ڈیجیٹائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہےڈیجیٹائز یشن کے تحت مزدور کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے،11 لاکھ مزدوروں کے بنک آکاؤنٹ کھولے جائیں گے،مزدور کارڈ مزدور کو ایک پہچان مہیا کرے گا،انہوں نے کہا کہ مزدور اور اہل خانہ صحت کی سہولیات مہیا کرنے کے ساتھ محکمہ دیگر ذمہ داریاں نبھاتا ہے۔سماجی مسائل کے حل سے مزدور کی معاشی حالات میں بھی بہتری آتی ہے،تین سالوں میں پنجاب اسمبلی سے مزدوروں کے حقوق کیلئے متعدد قوانین پاس کروائے،ایک مرتبہ رجسٹر ہونے والے مزدور کو دوران سروس صحت کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں،ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مزدوروں کو صحت کی سہولیات اور پنشن فراہم کر ے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں سیلف اسسمنٹ سکیم کے تحت سب سے زیادہ صنعتوں کو رجسٹرڈ کی تین سالوں میں پیسی نے مزدوروں کی 40فیصد رجسٹریشن بڑھائی،محکمہ کو مزدوروں کی سیلف رجسٹریشن کے قانون پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے،صوبائی وزیر نے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کیں۔صوبائی وزیر نے افسران میں ڈاکٹر عطیہ شہباز کو بہترین کارکردگی دکھانے پر تعریفی شیلڈ دی