پنجاب میں صنعتی کارکنوں کو مزدور کارڈ جنوری میں لانچ کر دیا جائے گا؛صوبائی وزیر انصر مجید خان

20

ملتان، 27نومبر(اے پی پی ):وزیر محنت و انسانی وسائل انصر مجید خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں صنعتی کارکنوں کو مزدور کارڈ جاری کئے جائیں جس پر20 سے زائد آوٹ لٹ پر15 فیصد رعایت حاصل ہو گی۔مزدور کارڈ جنوری میں لانچ کر دیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے صنعتی کارکنوں میں 2 کروڑ40 لاکھ روپے مالیت کے ویلفئر گرانٹ کے چیک تقسیم کرنے موقع پر منعقدہ تقریب اور پی ٹی آئی لیبر ونگ کی طرف سے دئے گئے استقبالیہ سے خطاب اور ملتان چیمبر آف کامرس کے دورہ کے موقع گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پنجاب کے11لاکھ رجسٹرڈ صنعتی کارکنوں کو سوشل سیکیورٹی کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے صنعتی کارکنوں کو ملنے والی میرج اور ڈیتھ گرانٹ میں اضافہ کردیا ہے،میرج گرانٹ کی رقم 8 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10لاکھ روپے جبکہ تدفین کے اخراجات کے لئے ڈیتھ گرانٹ5 لاکھ روپے سے بڑھا6لاکھ روپے کر دی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ خواتین صنعتی کارکنوں کو ہر سال100 موٹر سائیکل دئے جائیں گے

وزیر محنت و انسانی وسائل نے کہا کہ جن صنعتی اداروں میں100 سے زائد افراد پر مشتمل لیبر کام کرتی وہاں فئیر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی،ان فئیر پرائس شاپس پر اشیائے ضروریہ10 فیصد رعایت پر دستیاب ہونگی۔انہوں نے بتایا کہ ای او بی آئی کے پنجاب کے صنعتی اداروں سے وصول کی جانی والی کنٹری بیوشن اب  صرف پنجاب کی لیبر پر خرچ کی جائے گی۔ای او بی آئی فنڈز بارے فیصلے سے پنجاب حکومت کو لیبر کی فلاح کے لئے اربوں روپے فنڈز میسر آئیں گے۔