پٹرول کی گراں فروشی اور پیمانہ میں ردوبدل پر پمپس کے خلاف ایکشن

41

ملتان 30 نومبر پٹرول کی گراں فروشی اور پیمانہ میں ردوبدل پر پمپس کے خلاف ایکشن ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے 5 پٹرول پمپ سیل کردیئے ہیں اے سی سٹی کی سول ڈیفنس کے ہمراہ گلگشت اور ممتاز آباد کے علاقوں میں کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں اے سی سٹی نے کہا دوران انسپکشن پٹرول پمپس کے پیمانوں میں ردو بدل پایا گیا ہے اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے پٹرول پمپس کی خصوصی سکریننگ کا ٹاسک دیا ہے خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ پٹرول پمپس پر حفاظتی انتظامات اور  واش رومز کی دستیابی بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔