جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع میں سٹوڈنٹ کونسلز کے 14 ہزار 2 سو 86 نمائندوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا

155

ملتان 30 نومبر )اے پی پی ): جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع میں سٹوڈنٹ کونسلز کے 14 ہزار 2 سو 86 نمائندوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔

 مرکزی تقریب گورنمنٹ کمپری ہنسو بوائز سکول ملتان میں منعقد ہوئی ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے حلف لیا جنوبی پنجاب کی تمام تحصیلوں سے مقامی سکول کونسل عہدے دار طلبا و طالبات نے آن لائن حلف اٹھایا  ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی تاریخ میں پہلی دفعہ جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلز بنائی گئی ہیں  3 نومبر کو جنوبی پنجاب بھر کے 2380 گرلز سکولوں اور 2376 بوائز سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلز کے لئے صدر، نائب صدر اور جنرل سیکرٹری کے انتخابات ہوئے انتخابات میں جنوبی پنجاب کے 4756 سکولوں کے 11 لاکھ، 32 ہزار 25 طلبا و طالبات نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ووٹ ڈالا ،ہر سکول سے تین نمائندوں کا انتخاب کر کے کل 14 ہزار 268 نمائندے منتخب کئے گئے ہیں سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام انور نے کہا سکول کی سطح پر بچوں کو الیکشن میں شرکت اور اپنی پسند کے نمائندوں کے انتخاب کے مراحل سے گزار کر مستقبل کا خوشگوار جمہوری منظرنامہ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔