اسلام آباد،8نومبر (اے پی پی):مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہےکہ عثمان ڈار نے اس کے بعد کامیاب کسان پروگرام شروع کرنے کی بات کی، پھر بینکوں کی تربیت کی بات آئی کیونکہ انہیں چھوٹے قرضوں کی فراہمی کا تجربہ نہیں تھا جس کے لئے ہم نے ایک منفرد فارمو لا مرتب کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ کامیاب کسان پروگرام کے تحت چار ملین گھرانوں کے 3 کروڑ افراد کو فصل اور مشینری کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام بنائے گا جس کے تحت ڈیڑھ لاکھ فیصل اور 2 لاکھ زرعی مشینری کے لئے فراہمی کافیصلہ کیاگیا ہے ، اس کے بعد اپنا گھر سکیم کے لئے بلا سود قرضوں کااجرا اور صحت انصاف کارڈ پروگرام شروع کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام پروگراموں کا مقصد ملکی آبادی کے 60 فیصد پر مشتمل 30 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کو سہولیات دینا ہے کیونکہ نوجوانوں کی استعداد کار اضافے سے ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔