گھوٹکی،25نومبر(اے پی پی): اوباڑو کے قریب ماچھکہ کے علاقے میں گھات لگائے ڈاکوؤں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار امانت علی دھاریجو کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں کموں شہید میں ادا کر دی گئی ہے۔ نمازے جنازہ میں ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل، رینجرز کے ونگ سمیت پولیس اور رینجرز کے جوانوں سمیت سیاسی و سماجی لوگوں نے شرکت کی، شہید اہلکار امانت علی دھاریجو کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، پولیس اہلکار کا خون رہیگا نہیں جانے دیں گے، بہت جلد ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔