پاکستان پوسٹ کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کیا؛ وفاقی وزیرمراد سعید

32

اسلام آباد، 25 نومبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے جمعرات کو یہاں پاکستان پوسٹ کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم نے ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفس کا آغاز کیا جو نئے دور کے تقاضوں کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان پوسٹ کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنایا جبکہ پاکستان پوسٹ کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  پاکستان پوسٹ کو جدت کی جانب گامزن کرنا اولین ترجیح ہے-2018 میں آمدن سے دگنا اخراجات تھے ہم نے اخراجات میں کمی اور آمدن میں اضافے کے لیے اقدامات کیے۔انہوں نے کہا کہ فیٹف کی 40 میں سے 13 ریزرویشنز پاکستان پوسٹ سے متعلق تھی جن کو کامیابی سے پورا کرنا چیلنج تھا۔