ملتان، 18 نومبر (اے پی پی ): ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے جنوبی پنجاب میں 393سکیموں پر 7ارب 3کروڑ خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی ایچ ای،پی ایچ اے،سیوریج اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔جاری 2021-22 کی ترقیاتی سکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لیئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔اس سلسلے میں مختلف اداروں کے سربراہان نے سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اخترمحمود کو بریفنگ دی،متعلقہ اداروں کے سراہان نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو مختلف جاری منصوبوں سے متعلق سیکرٹری ہاؤسنگ کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں پی ایچ ای سمیت دیگر سکیموں پر بڑی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہے۔تما م اداروں کے سربراہان کو منصوبوں کو جلد اور شفاف انداز سے مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ماہ کے آغاز اور آخر میں تمام آفیسران سے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات جاری کر دیں گئیں ہیں۔
سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ منصبوں کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں کام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی سکیموں کو جلد مکمل کریں گے،جنوبی پنجاب میں پی ایچ ای کی سکیموں پر بڑی تعداد میں رقم خرچ کی جارہی ہے،جنوبی پنجاب میں انقلابی تبدیلی کے لیئے پر عزم ہیں











