لاہور،27 نومبر(اے پی پی ): وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ہیلی کالج آف کامرس پنجاب یونیورسٹی میں دوسری سالانہ بزنس اینڈ کامرس کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کالج آف کامر میرا ا پنا کالج ہے ، پنجاب یونیورسٹی ایک منی پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں طلبا،آئیڈیاز اور ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے آج نالج اکانومی کا زمانہ ہے اور دنیا بڑی تیزی سے تبدیل ہو رہی ہےہمیں اپنی معیشت کو مضبوط کرنا ہوگا کیونکہ ہمارے چیلنجز بہت بڑے ہیں۔