خصوصی افراد کے حقوق کے لیے بل بنا لیا  گیا ہے، جلد اسمبلی میں پیش کیا جائیگا: سید یاور عباس بخاری

18

اٹک ، 04 دسمبر (اے پی پی ): صوبائی وزیر بیت المال و سوشل ویلفیئر سید یاور عباس بخاری نے خصوصی افراد کے حقوق کے لیے بل بھی بنا لیا گیا ہے جسے لاء کمیٹی نے منظور کرلیا اور جلد ہی قانون کا حصہ بنانے کے لیے اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔

ہفتہ کو یہاں ویڈیو پیغام میں خصوصی افراد کی مالی معاونت کے لیے لانچ کیے گئے پروگرام ” ہم قدم” کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ جو لوگ کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں ، موجودہ  حکومت وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ان افراد کا ہر سطح پر خیال رکھے گی اور یہ موجودہ حکومت کا خصوصی افراد کیلئے ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔

اس کے علاوہ انہوں نے آگاہ کیا کہ احصاس پروگرام کے تحت خصوصی افراد کے لیے ” ہم قدم ” پروگرام کے لیے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں جو کہ ان کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال پہ خرچ ہونگے ۔