آج ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ پورے ملک کی آواز بن چکا ہے، بدعنوانی کے خاتمہ  کیلئے نیب کو فعال  ادارہ بنا دیا ہے ؛ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال 

17

اسلام آباد،30دسمبر  (اے پی پی):قومی احتساب بیورو  (نیب) کے  چیئرمین جسٹس جاوید اقبال  نے کہا ہے کہ آج ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ پورے ملک کی آواز بن چکا ہے، بدعنوانی کے خاتمہ  کیلئے نیب کو فعال  ادارہ بنا دیا ہے ، نیب  بدعنوان عناصر کے خلاف بلا تفریق قانون کے مطابق کاروائی کرنے کے لئے متحرک ہے، نیب نے گزشتہ 4 سالوں کے دوران بدعنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 541 ارب روپے برآمد کیے جو کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں قابل ذکر کامیابی ہے۔

  ان خیالات کا اظہارانہوں نے  نیب ہیڈ کوارٹرز میں  منعقدہ ایک تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نیب افسران/اہلکاران میں شاندار کارکردگی پر میرٹ سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ آج ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ پورے ملک کی آواز بن چکا ہے جس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے نیب کو ایک متحرک ادارہ بنا دیا ہے جو بدعنوان عناصر کے خلاف بلا تفریق قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے لئے متحرک ہے۔ آج ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم، گلوبل پیس کینیڈا، پلڈاٹ اور مشال پاکستان جیسے نامور قومی اور بین الاقوامی ادارے نہ صرف بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیب کی کوششوں کو سراہتے ہیں بلکہ گیلانی اور گیلپ سروے میں 59 فیصد لوگوں نے نیب پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔

  جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں نیب نے گزشتہ 4 سالوں کے دوران بدعنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 541 ارب روپے برآمد کیے جو کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں قابل ذکر کامیابی ہے۔ نیب کو اپنے آغاز سے اب تک510729 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 498256 شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے۔ نیب نے 16307 شکا یات  کی تحقیقات کی قانون کے مطابق اجازت دی جن میں سے 15475 شکایات  کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں۔ نیب نے 10365 انکوائریاں قانون کے مطابق شروع کیں جن میں سے 9299 انکوائریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ قومی احتساب بیورو نے4707 تحقیقات کی اجازت دی جن میں سے 4377 تحقیقات نیب نے مکمل کی ہیں۔ نیب نےاپنے قیام کے بعد سے اب تک   822.115 ارب روپےبالواسطہ اور بلاواسطہ  طور پربرآمد کیے۔ نیب نے مختلف فاضل احتساب عدالتوں میں 3772 ریفرنس دائر کیے جن میں سے 2508 ریفرنسز کے فیصلے فاضل احتساب عدالتوں نے سنا دیئے ہیں۔ اس وقت 1264 ریفرنسز جن کی مالیت تقریباََ 1335 ارب روپے ہے جو ملک کی مختلف احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں نیب نے انفورسمنٹ سٹریٹجی کے تحت شکایات سے جانچ پڑتال، انکوائری اور انوسٹی گیشنز مکمل کرنے کے لیے 10ماہ کا وقت مقرر کرنے کے علاوہ کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم کا ایک نیا نظام متعارف کرایا جس میں سینئر سپروائزری افسران کے تجربے اور اجتماعی دانشمندی سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا تاکہ قانون کے مطابق ٹھوس شواہد اور بیانات کی بنیاد پر انکوائریوں اور تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا ئے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں بلکہ گزشتہ 4سالوں کے دوران معزز احتساب عدالتوں نے1194ملزمان کو قانون کے مطابق سزا سنائی جبکہ نیب کا مجموعی سزا کا تناسب تقریبا 66 فیصد ہے۔

 تقریب میں عاصم لودھی، ڈائریکٹر چیئرمین سیکرٹریٹ،شکیل انجم ناگرہ، ایڈیشنل ڈائیریکٹر آپریشنز ڈویثرن، احمد رضا طاہر، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنزڈویثرن،حسن اکبر، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی،پراسیکوشنز ڈویثرن،ساجدعلی، ڈپٹی ڈائریکٹرہیڈکوارٹر ڈویثرن، محمد شعیب، ڈپٹی ڈائریکٹرایچ آر ایم ڈویثرن، صدف بھٹی،اسسٹنٹ ڈائریکٹرٹی اینڈ آر ڈویثرن،حامد جاوید، اسسٹنٹ ڈائریکٹرنیب لاہور، وارث علی جنجوعہ، سپیشل پراسیکیوٹر(ٹرائل کورٹ) نیب لاہور، قمر عباس عباسی ڈپٹی ڈائریکٹرنیب کراچی، زاہدحسین بلادی، سپیشل پراسیکیوٹرنیب کراچی،شیراللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرنیب خبیرپختونخواہ، حبیب اللہ بیگ، سپیشل پراسیکیوٹر(ٹی سی) نیب خیبرپختونخواہ، اجمل حمید، ڈپٹی ڈائریکٹرنیب بلوچستان، جعفر رضا، سپیشل پراسیکیوٹرنیب بلوچستان، محبوب عالم، ڈپٹی ڈائریکٹرنیب راولپنڈی،حسنین خورشید، سپیشل پراسیکیوٹرنیب راولپنڈی، محمد عمرحیات، اسسٹنٹ ڈائریکٹرنیب ملتان، احمد رضا، سپیشل پراسیکیوٹر(ایس سی)،محمد عرفان، اسسٹنٹ ڈائریکٹرنیب سکھر، محمد عمران، اے پی ایس چئیرمین سیکرٹیریٹ،خانزمان، نائب قاصد چئیرمین سیکرٹیریٹ، محمد رفیق، ڈرائیور، چئیرمین سیکرٹیریٹ، خالد محمودملک، سیکورٹی گارڈ چئیرمین سیکرٹیریٹ، رضوان سلیم، اسسٹنٹ آپریشن ڈویثرن، غلام ےٰسین، نائب قاصد آپریشنزڈویثرن، محمد مسعود، ڈی ای او آپریشنز ڈویثرن، افتخار احمدسپرنٹینڈنٹ ہیڈکوارٹر ڈویژن، صوبیدار ریٹائرڈ محمد الیاس، نائب قاصدہیڈکوارٹر زڈویثرن، حسینین احمد، ڈرائیورہیڈ کوارٹرز ڈویثرن، فضل احمد ارشد، اسسٹنٹ ہیڈکوارٹر ڈویثرن، عاشر خان، نائب قاصد ایچ آر ایم ڈویثرن، فضل حسین،اے پی ایس ا ے اینڈ پی ڈویثرن، خدیجہ بی بی، نائب قاصداے اینڈ پی ڈویثرن، محمد اسلم، سپرینٹینیڈنٹ ٹی اینڈ آر، آفتاب احمد، نائب قاصد ٹی اینڈآر ڈویثرن،حمزہ ارشاد،اسسٹنٹ جونئیر ایکسپرٹ نیب راولپنڈی،فیضان سکندراسسٹنٹ ایکسپرٹ نیب راولپنڈی،محمد اعظم اے پی ایس چئیرمین سیکرٹیریٹ،مبشرنائب قاصد چئیرمین سیکرٹیریٹ،پے نواز اسسٹنٹ جونئیر ایکسپرٹ ٹو  چئیرمین سیکرٹیریٹ،غلام سرور بروہی اسسٹنٹ آپریشنز ڈویژن،رفاقت مسیح نائب قاصد آپریشنز ڈویژن،محمد عمران علی اے پی ایس پراسیکیوشن ڈویژن،محمد ریاض نائب قاصد پراسیکیوشن ڈویژن،مدثر اقبال اے پی ایس ہیڈکوارٹرز ڈویژن،محمد عادل خان نائب قاصد ہیڈکوارٹرز ڈویژن،محمد نوید اقبال ڈرائیور ہیڈکوارٹرز ڈویژن،محمد رضوان اسسٹنٹ ایچ آر ایم ڈویژن،عبد القیوم دفتری ایچ آر ایم ڈویژن،محمد ایاز طاہر کلرک اے اینڈ پی ڈویژن، فیصل فیروز نائب قاصد اے اینڈ پی ڈویژن،قمرالزمان خان اسسٹنٹ ٹی اینڈ آر ڈویژن،حافظ نعیم شہزاد نائب قاصد ٹی اینڈ آر ڈویژن،بلال احمد اے پی ایس نیب راولپنڈی،محمد ارشاد نائب قاصد نیب راولپنڈی کو شاندا رپرفارمینس پر میرٹ سرٹیفکیٹس سے نواز گیا۔

بعد ازاں جسٹس  (ر)جاوید اقبال چیئرمین نیب نے نیب راولپنڈی کے ڈائریکٹر غلام فاروق کی کتاب  “انویسٹی گیشن آف کرپشن،فنانشل کرائمز اینڈ منی لانڈرنگ” کی رونمائی کی۔کتاب میں مصنف نے مختلف مقدمات کی موثر تحقیقات کے لئے گائیڈ لائنز فراہم کی ہیں۔ چیئرمین نیب نے کتاب کو سراہا اورامید ظاہر کی کہ متعلقہ کتاب نیب کے تمام انوسٹی گیشن افسران کے لئے مختلف مقدمات کی تحقیقات کے لئے کار آمد ثابت ہو گی۔