اسسٹنٹ کمشنر بور والا نے پی ٹی آئی کے کونسلرز کے ہمراہ مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کرسمسے کا کیک کاٹا

29

بورے والا ,24دسمبر(اے پی پی ):اسسٹنٹ کمشنر بورے والا نے پی ٹی آئی کے کونسلرز کے ہمراہ مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کرسمس کا کیک کاٹا،تقریب میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر بورے والا بلاول علی نے ریسٹ ہاوس میں میونسپل کمیٹی کے اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کونسلر غلام مصطفی بھٹی،افتخار مٹھو،تحصیل صدر پی ٹی آئی طارق باجوہ،سابق ممبر تحصیل کونسل ڈاکٹر اسلم پرویز اور دیگر نمائندہ شخصیات کے ہمراہ مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے کرسمس کا کیک کاٹا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں مکمل مذہبی آزادی کے حوالہ سے حکومتی سطح پر ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جاتا ہے اقلیتوں کی خوشیوں میں شریک ہونا ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے ملکی استحکام اور اسکی ترقی میں اقلیتوں نے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی نے مسیحی خاندانوں میں کرسمس کے حوالہ سے 2لاکھ روپے کے امدادی چیک بھی تقسیم کئے تقریب میں ملکی ترقی،خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی