اسلام آباد، 22 دسمبر ( اےپی پی): اسلام آباد سے استنبول براستہ تہران، نئی فریٹ ٹرین چل پڑی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر ریلوے اعظم سواتی نے اسلام آباد، تہران, استنبول فریٹ ٹرین کا افتتاح کیا۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں اور اعلیٰ حکام کی شرکت ۔ پاکستان کو بذریعہ ٹرین وسطی ایشیائی ممالک سے منسلک کرناوزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے۔وسطی ایشیائی ریاستوں کے لئے پہلی ٹرین 26 بوگیوں کے ساتھ۔ مارگلہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد سے روانہ ہوئی۔ ہر بوگی میں 23 ٹن کا سامان لوڈ کیا گیا ۔اسلام آباد سے براستہ تہران مال بردار گاڑی
15 روز میں ترکی کے شہر استنبول پہنچے گی۔ابتداء میں اسلام آباد سے ہر ہفتے ایک مال بردار گاڑی روانہ ہوگی ۔ٹرین کو کسٹم اہلکاروں اور مسلح ریلوے پولیس اہلکاروں کے ساتھ فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔یہ ٹرین وزارت ریلوے، وزارت خارجہ، وزارت تجارت، وزارت مواصلات اور ایف بی آر کے تعاون سے چلائی گئی ہے۔سیالکوٹ، فیصل آباد، کراچی سمیت اہم بندرگاہوں سےسامان وسطی ایشیائی ریاستوں کو پہنچے گا۔نئی مال بردار ٹرین سے روس، چین بھی مستفید ہوں گے۔











