امریکہ کو چالیس ملین افغان عوام کو طالبان حکومت سے الگ سمجھتے ہوئے مدد کرنی چاہیے، عمران خان

70

اسلام آباد۔19دسمبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان  نے اتوار کو یہاں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے  17 ویں اجلاس سے خطاب کرتے  ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو چالیس ملین افغان عوام کو طالبان حکومت سے الگ سمجھتے ہوئے مدد کرنی چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہر معاشرے میں انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کا تصور ہے ۔پاکستان میں خیبر پختونخوا کا کلچر افغانستان سے ملتا جلتا ہے۔ شہری اور دیہی علاقوں  کے کلچر میں واضح فرق ہے۔ پشاور کا کلچر افغانستان کے ساتھ ملنے والے پاکستان کے شہروں سے مختلف ہے۔ ہمیں انسانی اورخواتین کے حقوق کے حوالے سے حساسیت کا ادراک کرناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں  حکومت کے پاس اپنے ملازمین یہاں تک کہ ڈاکٹروں اور طبی عملہ کو دینے کے لئے تنخواہیں نہیں۔ ایسے کوئی حکومت مستحکم نہیں رہ سکتی۔