اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو یہاں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 17 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق پر بات کرتے ہوئے افغانستان کی سماجی اقدار کو مد نظر رکھاجانا چاہیے، جیسا کہ کسی بھی دوسرے معاشرے میں ہوتا ہے۔











